پاکستان
02 اکتوبر ، 2013

بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن، آج اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں طلب

بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن، آج اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں طلب

اسلام آباد…بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے نوٹیفکیشن پر سپریم کورٹ نے آج اٹارنی جنرل کوطلب کرلیا۔ چیف جسٹس کہتے ہیں نوٹیفیکیشن غیرقانونی ہواتوعبوری حکم دیں گے۔ سپریم کورٹ میں بجلی بحران سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت آج بھی ہوگی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کررہاہے۔کل سپریم کورٹ میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کو طلب کرنے پر بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کانوٹیفکیشن جمع کرادیا گیا۔قائم مقام چیئرمین نیپرا خواجہ نعیم نے عدالت کو بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ نیپرا نے نہیں ، حکومت نے کیا۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ نیپرا نے اضافے کی منظوری نہیں دی تو حکومت یہ اضافہ کیسے کرسکتی ہے؟ 441 ارب روپے وصول نہ کرنے کاذمے دارکون ہے؟زیرگردش قرض عوام کی جیبوں سے نکال کرادا کیا گیا،یہ غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکا ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حکومت ایسانوٹیفکیشن جاری نہیں کرسکتی، یہ غیرقانونی ہواتوعبوری حکم جاری کریں گے۔سپریم کورٹ نے معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو آج طلب کیا ہے۔

مزید خبریں :