02 اکتوبر ، 2013
کراچی…سی سی پی او کراچی شاہد حیات نے کہاہے کہ نعمت علی رندھاوا کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ۔کراچی میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی سی پی او کراچی شاہدحیات نے بتایا کہ،نعمت علی رندھاوا کے قاتل کو گزشتہ رات گرفتار کیاگیا،ملزم نے نعمت علی رندھاوا سمیت 8افراد کے قتل کا اعتراف کیا،ملزم کا نام کاظم عباس رضوی ہے اوراُس کاتعلق ایم کیو ایم کے یونٹ 178 سے ہے،ملزم سے پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے نعمت علی رندھاوا ولی بابر کیس میں شامل تھے، نعمت علی رندھاوا کو ولی بابر قتل کیس کی پیروی پر قتل کیا گیا،نعمت علی رندھاوا کا قتل فرقہ ورانہ نہیں بلکہ سیاسی ہے۔سی سی پی او کراچی شاہدحیات کاکہناتھاکہ شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے،آپریشنز میں کچھ کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں،ہماری کارروائی کسی ایک جماعت کیخلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افرادکے خلاف ہے۔جہاں جہاں ہمیں اطلاعات ملتی ہیں ہم وہاں وہاں کارروائی کرتے ہوئے ، ہم نے لیاری، عزیز آباد اور سہراب گوٹھ سمیت کئی جگہوں پر کارروائیاں کی ہیں۔شاہد حیات نے گزشتہ 23 سالوں کا گند صاف کرنے میں وقت تو لگے گا،اُن کاکہناتھاکہ ہوسکتا ہے مجھے مار دیا جائے مگر یہ میرا کام ہے۔