02 اکتوبر ، 2013
لاہور…سری لنکن ٹیم پر حملے کے ملزم کی نظربندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔ حکومت ِ پنجاب نے گزشتہ روز ملزم زبیر کی نظربندی میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ پنجاب حکومت کا درخواست میں موٴقف تھا کہ ملزم زبیر کی رہائی سے نقصِ امن کاخدشہ ہے جبکہ ہائی کورٹ ریویو بورڈ نے ملزم زبیر کی نظربندی ختم کرنے کاحکم دیا تھا۔