02 اکتوبر ، 2013
لاہور…لاہورمیں چیف منسٹرالیون اورچیئرمین پی سی بی الیون کے درمیان تین روزہ میچ کے پہلے روز چیف منسٹر الیون کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں90 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ ذوالفقار بابر نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں چیف منسٹر الیون کی ٹیم ابتداء ہی سے مشکلات کا شکار نظر آئی اور اس کے بیٹسمین مخالف بالرز کے سامنے بے بس نظر آئے، صہیب مقصود29 ، فیصل اقبال 20،وہاب ریاض 17 اور اکبر الرحمان 11 رنز کے سوا کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں اسکور نہ کرسکا یوں چیف منسٹر الیون کی پوری ٹیم 34.2 اوورز میں صرف 90 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ذوالفقار بار نے 6 ، احسان عادل نے 2 جبکہ اعزاز چیمہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔