03 اکتوبر ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سے لوہے کے ڈبے میں رکھا ہوا 25کلو وزنی بم برآمد ہوا ہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے کیچی بیگ میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب نامعلوم افراد ایک پیٹی میں دھماکہ خیز مواد رکھ کر اسے سٹرک کنارے نصب کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے لیکن پولیس کو دیکھ کر ملزمان فرار ہوگئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا۔بی ڈی ٹیم کے مطابق برآمد ہونے والے بم کا وزن 25سے تیس کلو ہے اور اسکے ساتھ ریموٹ کنڑول بھی برآمد ہو ا جو ملزمان وہاں چھوڑ گئے تھے۔