پاکستان
03 اکتوبر ، 2013

کوئٹہ:پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

کوئٹہ:پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

کوئٹہ…بلوچستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کی کال پر پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، پٹرول پمپ بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔کوئٹہ میں پٹرول پمپوں کی بندش کے باعث گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کا غیر قانونی پٹرول پمپوں پر رش بڑھ گیا ہے،غیرقانونی پٹرول پمپوں پر پٹرول کی قیمت 150سے200روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے اور شہری غیرقانونی پٹرول پمپوں سے مہنگا پٹرول خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بلوچستان پٹرولیم ایسوسی ایشن نے محکمہ کسٹم کی جانب سے سمگل شدہ پٹرول فروخت کے الزام میں دو پٹرول پمپ سیل کئے جانے کے خلاف ہڑتال کردی تھی۔

مزید خبریں :