03 اکتوبر ، 2013
کراچی…آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39 سے 41ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب31فیصد ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات میں شمال مغربی اور سے ہوائیں 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔