04 اکتوبر ، 2013
اسلام آباد…ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سزائے موت پر پابندی تاحال برقرار ہے، صدر اور وزیراعظم کی معاملے پر ملاقات کے بعد ہی کوئی نئی صورتحال سامنے آ سکتی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ عمر حمید خان نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 430 قیدیوں کی سزائے موت زیر التوا ہے جبکہ سزائے موت کے 30 کیسز صدر مملکت کو پہلے ہی بھجوائے جاچکے ہیں۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سزائے موت پر پابندی برقرار ہے تاہم اس پر کوئی نئی صورت حال صدر اور وزیراعظم کی معاملے پر ملاقات کے بعد ہی سامنے آ سکتی ہے۔