پاکستان
04 اکتوبر ، 2013

کراچی: قائد آباد میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 4 ٹارگٹ کلرزگرفتار

کراچی: قائد آباد میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 4 ٹارگٹ کلرزگرفتار

کراچی…کراچی کے علاقے قائد آباد میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 4 ٹارگٹ کلرز اور بھتا خوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق ملزمان کاتعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے قائد آباد کے علاقے میں چھاپا مارا،جس کے دوران 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :