پاکستان
04 اکتوبر ، 2013

پشاور: سیکریٹریٹ بس دھماکے کے مشتبہ ملزم کا خاکہ جاری

پشاور: سیکریٹریٹ بس دھماکے کے مشتبہ ملزم کا خاکہ جاری

پشاور…پشاورپولیس نے سیکریٹریٹ ملازمین کی بس میں دھماکے کے مشتبہ ملزم کا خاکہ جاری کردیا۔ پشاور پولیس نے سیکریٹریٹ ملازمین کی بس کودھماکے سے اڑانے والے مشتبہ ملزم کاخاکہ بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کے بیانات کی روشنی میں تیارکیا۔ خاکے میں مشتبہ ملزم کی عمر 35 سے 40 سال کے درمیان لگتی ہے جبکہ اس کے بال چھوٹے اور ہلکی داڑھی بھی ہے۔ پولیس کاکہناہے کہ بس کے ڈرائیوراورکنڈکٹرنے تحقیقات کے دوران بیان دیاتھاکہ مشتبہ ملزم دوران سفربس میں سوار ہواتھااورچارسدہ روڈپردھماکے کے مقام سے پہلے بس سے اتر گیا تھا۔ 27 ستمبر کو سیکریٹریٹ ملازمین کی بس میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :