04 اکتوبر ، 2013
بیلہ…بیلہ کے قریب مریدانی سے زلزلہ زدگان کے لیے بھیجے جانے والے امدادی سامان سے لدے11 ٹرک برآمد کرلیے گئے۔ پولیس نے 5افراد کو حراست میں لے لیا۔ ڈی ایس پی بیلہ سرکل لیاقت علی کے مطابق بیلہ کے علاقے مریدانی میں پولیس نے اطلاع ملنے پرمچھلی فارم پرچھاپامارا۔ کارروائی میں امدادی سامان سے لدے 11ٹرک برآمد کرلیے گئے۔ یہ ٹرک ایک فلاحی ادارے نے لاہور سے زلزلے سے متاثرہ علاقے آوران کیلئے بھجوائے تھے۔پولیس نے فارم پر موجود 5افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ڈرائیوروں کو پوچھ گچھ کے بعد ٹرک سمیت روانہ کردیاگیا۔ امدادی سامان میں خیمے، پانی، دالیں،چاول اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔