04 اکتوبر ، 2013
چارسدہ…چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق علاقہ غنڈہ کرکنہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے پولیس اہلکار سجاد خان جاں بحق ہوگیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقتول اہلکار موٹرسائیکل پر ڈی پی او آفس ڈیوٹی کیلئے جارہاتھا۔ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔