04 اکتوبر ، 2013
لاہور…لاہور میں ایم بی بی ایس فرسٹ ائیرکا آج ہونے والا پرچہ آوٴٹ ہونے کی اطلاع پر طلبہ میں بے چینی پھیل گئی، تاہم یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان نے پرچہ آوٴٹ ہونے کی خبر کی تردید کی ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام ایم بی بی ایس کا آج ہونے والا اناٹومی کا پرچہ آوٴٹ ہونے کی طلاع پنجاب بھر میں پھیل گئی، ریگولر پرچے کے ساتھ ایم سی کیوز بھی آوٴٹ ہو گئے، پرچہ آج 9 بجے شروع ہونا ہے، تاہم یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان محمد عاطف کا کہنا ہے کہ پرچہ آوٴٹ نہیں ہوا، میڈیا میں آنے والا پرچہ جعلی ہے، جعلی پیپر آوٴٹ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔