پاکستان
04 اکتوبر ، 2013

پہلے بجلی کے نرخ بڑھانے کا نوٹیفکیشن منسوخ کریں، چیف جسٹس

پہلے بجلی کے نرخ بڑھانے کا نوٹیفکیشن منسوخ کریں، چیف جسٹس

اسلام آباد…بجلی لوڈ شیڈنگ سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکومت سے کہا ہے کہ پہلے حالیہ اضافے کا نوٹیفکیشن منسوخ کریں، اگر آپ ایسے نوٹیفکیشن کریں گے تو” عدالت “کو منسوخ کرنا پڑیں گے۔سماعت کے دوران اٹارنی نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نیپرا کو دوبارہ قیمتوں کے تعین کیلئے سمری بھیجنا چاہ رہی ہے۔اس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیے کہ پہلے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے نوٹی فکیشن کو منسوخ کریں، اگر آپ ایسے نوٹیفکیشن جاری کرینگے تو عدالت کو منسوخ کرنا پڑینگے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں ہائیڈل کے بھی بڑے مسائل ہیں، کیا حکومت کی کوئی پالیسی ہے، حکومت نے نیپرا کو آزاد نہیں رہنے دیا چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عوام پر بم گرایا گیا ،اْس کا کیا ہوگا؟۔

مزید خبریں :