پاکستان
04 اکتوبر ، 2013

کوئٹہ:غیر سرکاری تنظیم کے پروگرام ڈائریکٹر کو اغوا کرلیا گیا

کوئٹہ:غیر سرکاری تنظیم کے پروگرام ڈائریکٹر کو اغوا کرلیا گیا

کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈسے نامعلوم مسلح افراد نے غیر سرکاری تنظیم کے پروگرام ڈائریکٹر کو اغوا کر لیا۔پولیس کے مطابق غربت کے خاتمے کے حوالے سے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم پارٹنر ایڈ انٹرنیشنل کے پروگرام ڈائریکٹر نور محمد گاڑی میں سوار تھے گھر سے جوائنٹ روڈ پر واقعہ ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی میں اپنے دفتر جارہے تھے کہ ریلوے ہاو سنگ سوسائٹی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر انہیں گاری سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعہ کے بعد علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے سے خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے مغوی اور اغوا کاروں کی تلاش شروع کر دی۔

مزید خبریں :