21 مارچ ، 2012
پشاور… پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر دھماکے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لی گئی ہے۔ پشاور کے کوہاٹ روڈ پررنگ روڈ پل کے قریب گذشتہ رات پولیس موبائل وین کو دھماکے سے تباہ کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ بھانہ ماڑی میں درج کر لی گئی ہے۔ نامعلوم افراد کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشت گردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ دھماکے میں تھانہ بھانہ ماڑی کے ایڈیشنل ایس ایچ او حضرت علی خان سمیت دو پولیس اہلکار شہید اور دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔