کھیل
05 اکتوبر ، 2013

کینسر کا علاج کرانے کے بعد حنیف محمد لندن سے کراچی پہنچ گئے

کینسر کا علاج کرانے کے بعد حنیف محمد لندن سے کراچی پہنچ گئے

کراچی…کینسر کے مرض کو شکست دینے کے بعد لٹل ماسٹر حنیف محمد لندن سے کراچی پہنچ گئے، کہتے ہیں کرکٹ کے کھیل نے انہیں لڑنا اور پھرجیتنا سکھایا،لیکن پوتے کی موت کا سن کر ہمت ہار گئے۔ لٹل ماسٹرحنیف محمد کئی ماہ سے کینسرکے مرض میں مبتلا ہیں، لندن مین تین ماہ تک زیر علاج رہنے والے حنیف محمد کراچی پہنچ گئے،عظیم کرکٹرکہتے ہیں کہ کھیل نے مشکلات سے لڑناسکھایا۔حنیف محمد نے کینسر جیسے مرض کو تو شکست دے دی لیکن دو روز پہلے ان کا ساڑے چھ سالہ پوتہ زندگی کی بازی ہار گیا،جس کاذکرہواتوحنیف محمد خود پر قابو نہ رکھ سکے کینسر کے مرض میں مبتلارہنے والے بھارتی آل راونڈر یوراج سنگھ سمیت دنیا کے کئی کھلاڑیوں نے لندن میں حنیف محمد کی عیادت کرکے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

مزید خبریں :