پاکستان
21 مارچ ، 2012

وزیراعظم خط لکھ دیں، تصادم اچھی بات نہیں، صدر سپریم کورٹ بار

وزیراعظم خط لکھ دیں، تصادم اچھی بات نہیں، صدر سپریم کورٹ بار

لاہور… سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر یاسین آزاد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ سوئس حکام کو خط لکھ دیں، تصادم اچھی بات نہیں اداروں کو حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔واہگہ بارڈر لاہور کے راستے بھارت روانہ ہونے سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین آزاد کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ صدر کا استثنا ہے سپریم کورٹ اس آئینی مسئلے کی وضاحت کر دے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر اور پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل نہیں ہوتا پاک بھارت تعلقات مضبوط نہیں ہو سکتے۔ یاسین آزاد کا کہنا تھا کہ وہ امن کی آشا اور جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت جا رہے ہیں بھارت میں کشمیر پر پاکستانی موقف کی وکالت کریں گے۔

مزید خبریں :