21 مارچ ، 2012
پارہ چنار… کرم ایجنسی میں فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 5شدت پسند ہلاک اور8زخمی ہوگئے۔ جبکہ جھڑپ میں 2سیکیورٹی اہلکاربھی زخمی ہوگئے۔خیبر ایجنسی میں امن لشکر نے بم دھماکوں کے الزام میں حراست میں لئے گئے 3 شدت پسندوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں آج صبح وسطی کرم کے علاقے جوگی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ میں 5شدت پسند ہلاک اور 8زخمی ہوگئے۔شدت پسندوں کے حملوں میں 2سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں امن لشکر نے بم دھماکوں کے الزام میں حراست میں لئے گئے 3 شدت پسندوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔