06 اکتوبر ، 2013
پشاور…پشاور کے باچاخان ایئرپورٹ پر رن وے کی لائٹس میں فنی خرابی باعث کراچی سے پشاورآنے والی پروازحادثے سے بال بال بچ گئی۔جبکہ دیگرکئی پروازوں کاشیڈول بھی متاثرہواہے۔پشاورکے باچاخان ایئر پورٹ کے رن وے پرلائٹس میں فنی خرابی کے باعث کراچی سے پشاور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔قومی ایئرلائن کی پروازپی کے 350 کے پائلٹ نے کمال مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ فضا میں بلندکرکے اسلام آبادکی جانب رخ موڑدیا۔اورطیارہ راولپنڈی ایئرپورٹ پربحفاظت اتارلیا۔ پشاور سے دوبئی جانے والی پرواز پی کے 263 بھی لائٹس خراب ہونے کے باعث تاخیر کا شکارہے۔ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق فنی خرابی دور کرنے کی کوشش جاری ہے تاہم فنی خرابی دور نہ ہونے پر دبئی جانے والے مسافروں کو راولپنڈی ایئرپورٹ سے روانہ کیا جائے گا۔