06 اکتوبر ، 2013
اسلام آباد…سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں بھی چاند نظر آنے کا امکان ہے اور عید الاضحٰی 16 اکتوبرکو ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا اور ذی الحج کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات واضح ہیں ، اس لیے 7 اکتوبر کو یکم ذی الحج اور 16 اکتوبر کو عیدالاضحی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند نظرآنے کیلیے اس کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہونی چاہئے جب کہ غروب آفتاب کے بعد چاند نظرآنے کا دورانیہ تقریباً 41 منٹ ہوتا ہے۔ سائنسی اعتبارسے بھی کل ذی الحج کا چاند نظرآنے کے امکانات واضح ہیں۔یورپ میں علماکے درمیان چاندپرپھراختلافات پیدا ہوگئے ہیں اوردوعیدیں ہونے کاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔