کھیل
06 اکتوبر ، 2013

پاکستان ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ڈبلن…پاکستان نے آئرلینڈ میں جاری ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ٹائٹل کیلئے آج پاکستان ، ایران سے مقابلہ کرے گا۔ عالمی ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ آئرلینڈ کے شہر کارلو میں جاری ہے جہاں سیمی فائنل میں محمد سجاد اور محمد آصف پر مشتمل پاکستان ٹیم کا مقابلہ مائیکل جج اور رابرٹ مرفی پر مشتمل آئرش جوڑی سے تھا۔پہلے سنگل میں مائیل جج نے محمد آصف کو69 ۔ 35سے شکست دے کر آئرلینڈ کو برتری دلادی ،لیکن دوسرے سنگل میں محمد سجاد نے رابرٹ مرفی کو67 ۔53 سے ہراکر مقابلہ ایک۔ ایک سے برابر کردیا۔ڈبلز میں آئرش جوڑی نے پاکستان ٹیم کو شکست دے کر ایک بارپھر برتری حاصل کرلی۔ لیکن پھر پہلے ریورس سنگل میں محمد آصف نے فریم جیت کر مقابلہ برابر کیا اور فیصلہ کن فریم میں محمد سجاد نے مائیکل جج کو 51۔ 67سے شکست دے کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا۔

مزید خبریں :