پاکستان
06 اکتوبر ، 2013

سیالکوٹ:نشئی نے فائرنگ کرکے باپ اوربھائی سمیت 6 افراد کو قتل کردیا

سیالکوٹ:نشئی نے فائرنگ کرکے باپ اوربھائی سمیت 6 افراد کو قتل کردیا

سیالکوٹ…سیالکوٹ میں نشے کے عادی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے باپ اور بھائی سمیت 6 افراد کو قتل کردیا، مرنے والوں میں 3خواتین بھی شامل ہیں،واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں پیش آیا، پولیس کے مطابق بلال گوندل گروپ اور جبار گروپ کے درمیان پچھلے 10 سال سے زمین کا تنازعہ ہے، ملزم ریاض جس کا تعلق بلال گوندل گروپ سے ہے جو واردات کے وقت شراب کے نشے میں دھت تھا، ریاض نے پہلے پلو وال کے علاقے میں کار پر فائرنگ کرکے مخالف گروپ کی 3خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کیا پھر اپنے گاوٴں شینی گوندل پہنچ کر سگے باپ اور بھائی کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :