06 اکتوبر ، 2013
پشاور…چارسدہ روڈپر شرپسندوں نے بجلی کاٹاوردھماکے سے تباہ کردیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 3دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیے۔پولیس کے مطابق پشاورکے مضافاتی علاقے گڑھی صحبت خان میں شر پسندوں نے بجلی کے چاربڑے کھمبوں کے نیچے دیسی ساختہ بم نصب کررکھے تھے۔ ایک پھٹ گیا ۔ دھماکے کے بعدپولیس اوربم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکارموقع پرپہنچ گئے اور دیگر 3 ٹاورزکے نیچے نصب 3 بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیے گئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دیسی ساختہ بموں میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔