06 اکتوبر ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں 12 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرکوگرفتارکرلیا گیا، جبکہ پولیس مقابلوں کے دوران زخمی 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے ،محمود آباد اور فرنٹئیر کالونی سے 14 افراد گرفتار ہیں۔ایس ایس پی اظفرمہیسر کے مطابق گلستان جوہرمیں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کے دوران بارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلر عباس علی کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔سپرہائی وے سے متصل سکندرجمالی گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا،جبکہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے شریف آباد میں مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ایس پی اورنگی چوہدری اسد کے مطابق پیرآباد کے علاقے فرنٹئیر کالونی میں پولیس آپریشن کے دوران 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، محمود آباد میں پولیس کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا،گرفتار ملزمان میں چھ مفرور اور ایک اشتہاری ملزم بھی شامل ہے۔