06 اکتوبر ، 2013
لاہور…لاہورمیں آج مسلمانوں کی جانب سے مسیحی عبادت گاہوں کی حفاظت کیلیے ہاتھوں کی زنجیرتشکیل دی جائے گی ۔ملک میں اقلیتوں پرحملوں اورمعاشرے میں مذہب اور فرقے کی بنیادپرنفرتوں کے پرچارکے خلاف شہریوں کے گروپ "سب کاپاکستان" کے زیراہتمام کراچی کے بعد لاہورکے سینٹ انتھونی چرچ میں آج قومی دن برائے دعائیہ مزاحمت منایاجارہاہے۔جس میں مسلمان ،ہندو،سکھ اوردیگرمذاہب سے تعلق رکھنے والے افرادمسیحی برادری سے پشاورمیں گرجاگھرپرہوئے خودکش حملے کے خلاف اظہاریکجہتی کریں گے۔اس موقع پر سینٹ انتھونی چرچ میں ہونے والے مسیحی ماس کے دوران پاکستانی مسلمان عبادت گاہ کے گردانسانی ہاتھوں کی زنجیربنائیں گے تاکہ مسیحی برادری کوملک دشمن عناصر سیتحفظ کااحساس دلایا جاسکے جس کامقصد شدت پسندوں کویہ پیغام دیناہے کہ پاکستانی قوم خاص طورپر مسلمان اپنے غیرمسلم بھائیوں کے ساتھ ہرمشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔