06 اکتوبر ، 2013
جھل مگسی…بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق جھل مگسی کے علاقے تھانہ حدود کوٹ مگسی میں نامعلوم مسلح افراد نے بشیر نامی ایک شخص کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص پولیس کانسٹبل تھا جو چھٹیوں پر اپنے گھر جارہا تھا۔