پاکستان
06 اکتوبر ، 2013

کراچی:پولیس اور رینجر زکی کارروائیاں، 42 افراد کوحراست میں لے لیا

کراچی:پولیس اور رینجر زکی کارروائیاں، 42 افراد کوحراست میں لے لیا

کراچی…پولیس اور رینجرزنے مختلف مقامات پر الگ الگ کارروائیوں کے دوران 42 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس اور رینجرز نے 5 مقامات پر آپریشن کے دوران 42 افراد کوپکڑ لیا ہے۔ رینجرز نے اورنگی ٹاوٴن کے علاقے پٹھان کالونی اور لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں کارروائی کی جبکہ پولیس نے گلستان جوہر ، محمود آباد اور فرنٹیئر کالونی میں کارروائیاں کی۔اورنگی ٹاون میں بنارس کے علاقے پٹھان کالونی میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران گھرگھر تلاشی بھی لی گئی۔ رینجرز ذرائع کے مطابق اس دوران 8غیرملکی باشندوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 12 افراد کو حراست میں لیکرمختلف اقسام کے30 سے زاید ہتھیاراور منشیات برآمد کی ہیں۔ لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں بھی رینجرز نے آپریشن کے دوران 15مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔گلستان جوہر، محمود آباد اور فرنٹیئر کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ٹارگٹ کلر سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ لیاری میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ مقابلے میں لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ اور وصی اللہ لاکھو گروپ کے دو مبینہ ملزمان کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید خبریں :