پاکستان
07 اکتوبر ، 2013

چیف جسٹس اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوگی

چیف جسٹس اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوگی

کراچی…جنگ اور دی نیوز نے 20 دن پہلے ہی یہ خبر شائع کردی تھی کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جارہی۔ دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سے گفتگو کی خبر 15 ستمبر کو جنگ اوردی نیوز میں شہ سرخی کے ساتھ شائع ہوئی تھی، وفاقی وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا تھا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جارہی۔ اس خبر میں پرویز رشید نے کہا تھا کہ دونوں شخصیات نے بالواسطہ یا بلا واسطہ عہدے کی معیاد میں توسیع کی خواہش ظاہر نہیں کی اور نہ ہی ایسا کوئی اشارہ دیا۔

مزید خبریں :