پاکستان
05 جنوری ، 2012

عسکری ادارے وفاق کے ماتحت کام کر رہے ہیں، فردوس عاشق

عسکری ادارے وفاق کے ماتحت کام کر رہے ہیں، فردوس عاشق

اسلام آباد . . . . . وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عسکری ادارے وفاقی حکومت کے ماتحت کام کر رہے ہیں، نواز شریف نہ جانے عسکری اداروں پر کس قسم کاکنٹرول چاہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے دور حکومت میں اس طرح کی کوشش کر کے خود بھی گئے اور جمہوریت بھی گئی، اب وہ چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت بھی کچھ ایسی غلطی کرے۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 84 ویں سالگرہ کی تقریب میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کسی سیاسی جماعت کی خواہش پر حکومت جا سکتی ہے نہ انتخابات کرائے جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ الیکشن کمیشن ہی تیار نہیں تو قبل از وقت انتخابات کیسے کرائے جاسکتے ہیں حکومت کو مینڈیٹ 2013 تک ملا ہے، اگر اس دوران کوئی ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اداروں کے درمیان پہلے تصادم ہوا نہ اب ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی طرف سے انہیں ابھی تک کوئی نوٹس نہیں ملا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور فوج سمیت تمام سرکاری اداروں کے ملازمین پر اثاثے ظاہر کرنے کی پابندی کافیصلہ کابینہ کا ہے اور اس پر عمل درآمد ہو گا۔

مزید خبریں :