21 مارچ ، 2012
ماسکو… روس کے سبکدوش ہونے والے صدر دمتری مدودف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کا ملک امریکی میزائل شیلڈ کا بھرپور جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے ہم نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کیلئے دروازے بند نہیں کئے۔ وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دمتری مدودف نے کہاکہ روس یورپ میں امریکی میزائل شیلڈ کا 2018ء تک موثر جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے اس سلسلے میں ہم اپنے پارٹنرز کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں لیکن 2017-18ء تک روس امریکی میزائل شیلڈ کا موثر جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہوگا۔ وزیر دفاع اناطولی سریکوف نے اس موقع پر کہاکہ تین اور چار مئی کو ماسکو میں میزائل دفاع کے حوالے سے عالمی کانفرنس ہو رہی ہے اس موقع پر ہم اپنی پوزیشن واضح کر دیں گے۔