دنیا
21 مارچ ، 2012

شہری علاقوں میں مسلمان سب سے زیادہ غریب ہیں، بھارتی کمیشن

نئی دہلی…بھارت کے منصوبہ بندی کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں غریبوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے تاہم شہری علاقوں میں تناسب کے لحاظ سے مسلمانوں میں سب سے زیادہ غربت ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اختلاف کا الزام ہے کہ غربت میں کمی کا دعویٰ کر کے بھارتی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے تلخ حقائق کی پردہ پوشی کر رہی ہے۔منصوبہ بندی کمیشن نے اپنے اعداد و شمار میں کہا ہے کہ2005ء سے2010ء کے درمیان پانچ کروڑ لوگ غربت کے زمرے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن کمیشن نے صرف ان لوگوں کو غریب مانا ہے جو روزانہ اٹھائیس روپے سے کم میں گزارا کرتے ہیں۔سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہری علاقوں میں آبادی کے تناسب کے لحاظ سے مسلمانوں میں سب سے زیادہ غربت ہے اور سب سے کم عیسائی آبادی کے علاقوں میں ہے۔شہری علاقوں میں 34فیصد مسلمان انتہائی غربت کے درجے میںآ تے ہیں اور سب سے زیادہ صورتحال گجرات، اترپردیش اور بہار میں خراب ہے۔

مزید خبریں :