دنیا
21 مارچ ، 2012

اوباما جنوبی کوریا کے سرحدی غیر فوجی علاقے کا دورہ کرینگے

واشنگٹن… امریکی صدر بارک اوباما اتوار کو جنوبی کوریا کے سرحدی علاقے کے غیر فوجی حصے کا دورہ کریں گے ۔ وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکا شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لئے اس پر دباؤ بڑھانے کا خواہاں ہے ۔ اسی حوالے سے امریکی صدر سیول میں جوہری سلامتی کی کانفرنس میں شرکت سے قبل جنوبی کوریا کے سرحدی علاقے میں واقع غیر فوجی حصے کا دورہ کریں گے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کے اس دورے سے جنوبی کوریا کو امریکی حمایت کا پتہ چلے گا جبکہ شمالی کوریا کو یہ پیغام جائے گا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے مذاکرات کی دوبارہ بحالی کے لئے امریکہ عالمی سطح پر کوششیں کررہا ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں ہونیوالی جوہری سلامتی کی کانفرنس میں شمالی کوریا شرکت نہیں کررہا ۔

مزید خبریں :