21 مارچ ، 2012
پراگ… جمہوریہ چیک کی پارلیمنٹ کے ارکان کی اکثریت نے حکومت پر اعتماد کا اظہار کردیا ۔ تاہم ٹیکسوں میں اضافے اور حکومتی اخراجات میں کمی کے حوالے سے حکومت کو تاحال اپوزیشن اور عوام کے علاوہ بعض حامیوں کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جمہوریہ چیک کے 3 جماعتی اپوزیشن اتحاد نے حکومت پر معیشت کیلئے نقصان دہ پالیسیوں پر عملدرآمد کا الزام عائد کیا تھا اس حوالے سے عدم اعتماد کے لئے کی جانے والی رائے شماری میں 85 اراکین پارلیمنٹ نے حکومت کے خاتمے جبکہ 113 نے حکومت کی حمایت میں ووٹ دیئے۔ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خاتمے سے 85 ووٹ ملنے کے بعد بھی اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ حکومت کو 2014ء سے قبل اقتدار نہیں چھوڑنا چاہئے تاہم اقتصادی پالیسیوں کی تبدیلی ضروری ہے۔