61135
407893
08 اکتوبر ، 2013
پشاور…خیبر ایجنسی کی پولٹیکل انتظامیہ نے پشاور سنٹرل جیل میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کے مقدمہ کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی کالعدم تنظیموں سے تعلق کے الزام میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف مقدمہ کی سماعت پولٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی کی عدالت میں ہوئی جس میں سرکاری وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مقدمے کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی پندرہ ماہ سے سنٹرل جیل پشاور میں قید ہے۔