61136
407893 پشاور: رہائشی علاقوں میں ا سکولوں، بیوٹی پالرز ، اسپتالوں، دفاتر کے خلاف آپریشن

پاکستان
08 اکتوبر ، 2013

پشاور: رہائشی علاقوں میں ا سکولوں، بیوٹی پالرز ، اسپتالوں، دفاتر کے خلاف آپریشن

پشاور: رہائشی علاقوں میں ا سکولوں، بیوٹی پالرز ، اسپتالوں، دفاتر کے خلاف آپریشن

پشاور…پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے ہائی کورٹ کے حکم پریونیورسٹی ٹاون اور حیات آباد کے رہائشی علاقوں میں ا سکولوں، بیوٹی پالرز ، اسپتالوں اور دوسرے دفاتر کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد نے پشاور کے رہائشی علاقوں یونیورسٹی ٹاون ،حیات آباد ،دلہ زاک روڈ میں پرائیویٹ اسکولوں اور دفاتر کے خلاف پی ڈی اے کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ پی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے ٹاون ، حیات آباد اور دیگر رہائشی علاقوں میں پرائیویٹ اسکولوں اور دفاتر کو بند کردیا ہے۔رہائشی علاقوں میں کمرشل اداروں کی بجلی، پانی اور گیس کے کنکشنز بھی کاٹ دیئے گئے۔پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بندش سے وہاں زیر تعلیم بچوں کا مستقبل داوٴ پر لگنے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :