61165
407893
09 اکتوبر ، 2013
کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے ملزم سمیت 13 جرائم پیشہ افراد کو گرفتا ر کر لیا۔ محمود آباد میں پولیس کارر وائی کے دوران 8 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ کیماڑی میں جیکسن سے گینگ وار کے ملزم آصف عرف چھوٹو کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب سپر ہائی وے پر قائم افغان بسی پر پولیس نے چھاپہ مار کر منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتا ر کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں۔ منگھو پیر سے بھی 2 ملزمان کو گرفتا ر کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 12 موٹر سائیکلیں اور گاڑی برآمد کر لی گئی۔