61168
407893
09 اکتوبر ، 2013
لاہور…وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کے ای ایس سی نیشنل گرڈ سے 650 میگا واٹ سے زائد بجلی نہ لے ورنہ اسے بجلی فراہمی بند کردی جائے گی۔ دوسری جانب کے ای ایس سی نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر مملکت ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔