پاکستان
09 اکتوبر ، 2013

سیالکوٹ: 3 خطرناک ملزمان حوالات کی سلاخیں کاٹ کر فرار

سیالکوٹ: 3 خطرناک ملزمان حوالات کی سلاخیں کاٹ کر فرار

سیالکوٹ… سیالکوٹ میں قتل اورڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 3ملزمان حوالات کی سلاخیں کاٹ کر فرار ہوگئے،غفلت برتنے پر 2 محرر اورایک کانسٹیبل کو گرفتار کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق تحصیل سمبڑیال کے علاقے میں قائم بیگ والہ تھانے سے فرار ہونے والے ملزمان کے پاس تیز دھار آلہ تھا جس کی مدد سے وہ گزشتہ رات حوالات کی سلاخیں کاٹنے میں کامیاب ہوئے۔ فرار ہونے والے ملزمان کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقے گکہڑ منڈی سے ہے۔ ملزمان مزمل ، عاطف اور قیصر کئی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ڈی پی او گوہر نفیس کی ہدایت پر غفلت برتنے کے الزام میں 2محرروں خالد اورسلیم جبکہ کانسٹیبل غلام سرورکو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

مزید خبریں :