61186
407893 مردان : مبینہ مقابلے میں 3 اغوا کار ہلاک ، مغوی بازیاب

پاکستان
09 اکتوبر ، 2013

مردان : مبینہ مقابلے میں 3 اغوا کار ہلاک ، مغوی بازیاب

مردان : مبینہ مقابلے میں 3 اغوا کار ہلاک ، مغوی بازیاب

مردان…مردان میں پولیس اور اغواکاروں کے درمیان مبینہ مقابلے میں تین اغوا کار ہلاک ہوگئے، جبکہ مغوی کو بازیاب کرالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں اغواکاروں نے 65سالہ محمد حسین کو پانچ روز قبل 5کروڑ تاوان کے عوض اغوا کیا تھا۔ انسپکٹرانعام جان کا کہنا تھا کہ مردان کے علاقے اشرف آباد میں کارروائی کے دوران پولیس اور اغوا کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا،جس میں اغواکار مارے گئے جبکہ پولیس نے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

مزید خبریں :