61189
407893 لاہور: زیادتی کی شکار5سالہ بچی کی طبیعت بہتر، اسپتال سے گھر منتقل

پاکستان
09 اکتوبر ، 2013

لاہور: زیادتی کی شکار5سالہ بچی کی طبیعت بہتر، اسپتال سے گھر منتقل

لاہور: زیادتی کی شکار5سالہ بچی کی طبیعت بہتر، اسپتال سے گھر منتقل

لاہور…لاہور میں ایک ماہ قبل درندگی کا شکار ہونے والی کمسن بچی کو مکمل صحت یابی کے بعد اس کے گھر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی تین چار روز سے مکمل صحت یاب ہو چکی تھی لیکن نا گزیر وجوہات کی بنا پر اسے گھر منتقل نہیں کیا جا رہا تھا تاہم آج صبح سویرے بچی کو پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ اس کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے سادہ کپڑوں میں پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور وہ ملزم تک پہنچنے کی کوشش میں ہے۔ بچی کو 28روز قبل 12ستمبر کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

مزید خبریں :