21 مارچ ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کیبل آپریٹرز کے مسئلہ پر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے چیئرمین پیمرا ڈاکٹر عبدالجبار نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان سے کیبل آپریٹرز کے مسائل پر تبادلہٴ خیال کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت کیبل آپریٹرز کے مسائل سے آگاہ ہے، انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔