21 مارچ ، 2012
لاہور … پنجاب یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، پنجاب یونیورسٹی میں تقسیم کیلئے 3 کروڑ روپے کے اخراجات کو بھی چیلنج کردیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں حکومت پنجاب کی جانب سے طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے لیپ ٹاپ کی تقسیم کے لئے تقریب کے انعقاد پر 3 کروڑ روپے کے اخراجات قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب کے انعقاد کیلئے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے 3 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔