21 مارچ ، 2012
پشاور … امریکی سفیر کیمرون منٹر کو طلبہ نے احتجاج کر کے پشاور یونیورسٹی میں لیکچر دینے سے روک دیا۔ امریکی سفیر کیمرون منٹر کے دورہ پشاور کے شیڈول میں پشاور یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب بھی شامل تھا۔ جس میں انہوں نے ”سلالہ چیک پوسٹ حملے کے بعد پاک امریکا تعلقات اور اس کا مستقبل“ کے موضوع پر تقریر کرنا تھا۔ تاہم سیمینار سے ایک دن قبل ہی طلبہ نے رات گئے کیمرون منٹر کی پشاور یونیورسٹی آمد کے خلاف احتجاج کیا اور انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اگر امریکی سفیر پشاور یونیورسٹی آئے تو وہ سڑکوں پر نکل آئیں گے اور انہیں سیمینار میں شرکت سے روکنے کیلئے ہر قسم کا احتجاج کریں گے، جس پر پشاور یونیورسٹی انتظامیہ نے سیمینار کے مقررہ وقت سے چند گھنٹے پہلے ہی امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کیمپس کا دورہ ملتوی ہونے سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔