21 مارچ ، 2012
پشاور … وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے محکمہ سوئی گیس حکام کو فراہمی گیس کے منصوبوں پر کام تیز کرنے اور کم پریشر کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کی زیر صدارت محکمہ سوئی گیس حکام کا اجلاس ہوا، جس میں فراہمی گیس کے منصوبوں پر ہونیوالی پیشرفت، مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے محکمہ سوئی گیس کے حکام کو ہدایت کی کہ فراہمی گیس کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور گیس کے کم پریشر کا فوری حل نکالا جائے۔ اجلاس میں جنرل منیجر سوئی ناردرن پائپ لائن ہارون خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔