21 مارچ ، 2012
لاہور … لاہور میں ملتان روڈ پر ڈھائی سال سے تاخیر کے شکار 132 کے وی اے گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی مدد سے اس پر ساڑھے 29 کروڑ روپے لاگت آئی۔ لیسکو کے سربراہ شرافت علی سیال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان روڈ کے گرڈ اسٹیشن سے ہزاروں رہائشیوں اور صنعتوں کو بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی۔ جوہر ٹاوٴن، ملتان روڈ اور واپڈا ٹاوٴن گرڈ اسٹیشنز کا لوڈ کم ہو۔