21 مارچ ، 2012
کراچی …کراچی میں سی آئی ڈی اور سٹی پولیس نے لیاری میں مشترکاکارروائی کرکے گینگ وارمیں ملوث چار ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔ ایس پی سٹی پولیس ناصر آفتاب نے دعویٰ کیاہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چارکلاشنکوف اور پانچ کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی ہے،انہوں نے بتایا کہ ملزمان قتل، اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔