پاکستان
21 مارچ ، 2012

جنرل خالد شمیم وائیں کی سری لنکن فوج کے سربراہ سے ملاقات

راولپنڈی … چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے سری لنکن فوج کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جگت جے سوریا اور جنرل خالد شمیم وائیں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ بعد میں جنرل خالد شمیم وائیں نے شمالی سری لنکا میں کلنوچی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے جاری امدادی آپریشن کا دورہ کیا، اس علاقے میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ترنکو مالی میں بندرگاہ کا بھی دورہ کیا، جہاں کمانڈر ایسٹرن نیول کمانڈ نے انہیں بندرگاہ کی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید خبریں :