پاکستان
21 مارچ ، 2012

وزیراعظم نے عرفان قادر کو وفاقی سیکریٹری قانون مقرر کردیا

اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سابق پراسیکیوٹر نیب اور سینئر قانون داں عرفان قادر کو فوری طور پر وفاقی سیکریٹری قانون و انصاف تعینات کردیا ہے، ان کے پیش رو مسعود چشتی وزیراعظم کے معائنہ کمیشن کے سینئر ممبر ہوں گے۔ وزیراعظم ہاوٴس کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سیکریٹری قانون مسعود چشتی کو ان کے عہدے سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ نیب کے سابق پراسیکیوٹر عرفان قادر کو وفاقی سیکریٹری قانون و انصاف تعینات کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق عرفان قادر ایوان صدر میں قانونی امور کے کنسلٹنٹ تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان قادر کو اس سے قبل وفاقی حکومت نے نیب کا دوبارہ پراسیکیوٹر لگانے کی کوشش کی تھی تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث اس پر عمل نہیں کرسکی۔ عرفان قادر کا نام مبینہ طور پر حارث اسٹیل ملز کے مقدمات کو سیٹل کرانے میں بھی اہم کردار کے طور پر لیاجاتاہے۔

مزید خبریں :