پاکستان
21 مارچ ، 2012

صرف لیاری میں آپریشن کی حمایت نہیں کرسکتے، شمشاد غوری

صرف لیاری میں آپریشن کی حمایت نہیں کرسکتے، شمشاد غوری

کراچی … مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئرمین شمشاد غوری نے کہا ہے کہ فرینڈز آف لیاری کے کنوینر حبیب جان کے خلاف قتل کا مقدمہ حکومتی حلیف جماعت کی خواہش پر درج کیا گیا ہے، صرف لیاری میں آپریشن کی حمایت نہیں کرسکتے۔ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شمشاد غوری کا کہنا تھا کہ حبیب جان کو کراچی سے اسلحہ کے خاتمے کیلئے مہاجرقومی موومنٹ کی مہم کی حمایت کرنے کی سزادی جارہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اورنگی ٹاوٴن، کورنگی، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، لانڈھی، نارتھ ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی، ملیر اور لائنزایریا کے عوام بھتا مافیا کا شکار نہیں یا وہاں لوگ نہیں مرتے۔ ان کاکہنا تھاکہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے مخالف نہیں لیکن صرف لیاری میں آپریشن کی حمایت نہیں کرسکتے۔

مزید خبریں :